پاکستان
26 جولائی ، 2016

و سیم اختر کو مزید ریمانڈ کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچا دیا گیا

و سیم اختر کو مزید ریمانڈ کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچا دیا گیا


ایم کیو ایم کے رہنما اور کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر کو مزید ریمانڈ کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچا دیا گیا ،صحافی نے وسیم اختر سے سوال کیا کہ آپکو دوران ریمانڈ پر کہاں رکھا گیا ہے ،وسیم اختر نےجواب دیا کہ ٹھیک جگہ رکھا گیا ہے۔


سندھ کے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر کراچی کے نامزد مئیر اور ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعلیٰ کیلئےمرادعلی شاہ کاانتخاب درست ہے۔


وسیم اختر نے کہا کہ جمہوری دور ہے،گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، پیپلز پارٹی کا اِن ہاؤس تبدیلی لانے کا حق ہے،پیپلزپارٹی نےرابطہ کیاتورابطہ کمیٹی حمایت سےمتعلق فیصلہ کرےگی۔


وسیم اختر نے کہا کہ سندھ کو کام کرنے والے وزیراعلیٰ کی ضرورت تھی،امید ہے بلدیاتی اداروں کو بھی اختیار ملے گا۔


 

مزید خبریں :