دنیا
26 جولائی ، 2016

ڈیموکریٹ پارٹی کا قومی کنونشن جاری

ڈیموکریٹ پارٹی کا قومی کنونشن جاری

 


امریکا میں ہیلری کلنٹن کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کےلیے ڈیموکریٹ پارٹی کا قومی کنونشن جاری ہے ۔ برنی سینڈرز کے حامی ہیلری کوقبول کرنے کو تیار نہیں ، ٹرمپ کہتے ہیں سینڈرز کے حامیوں کے ووٹ انہیں ملیں گے ۔


ہیلری کلنٹن کے خلاف نعرے لگاتے یہ ان کی اپنی ڈیموکریٹ پارٹی کے ہی ارکان ہیں جو ہیلری کلنٹن کی جگہ برنی سینڈرز کو صدارتی امیدوار دیکھنا چاہتے تھے ۔


فلے ڈیلفیا میں اس مظاہرے کے قریب ہی ڈیموکریٹ پارٹی کا قومی کنونش جاری ہے جہاں ہیلری کی بطور صدارتی امیدوار باضابطہ نامزدگی کا اعلان ہوگا۔ صدر اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے ہیلری کی بھرپور حمایت کی ۔


ڈیموکریٹ پارٹی کے اندر پائی جانے والی اس خلیج کا فائدہ ان کی مخالف ری پبلکن پارٹی کو ہوگا اور ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ بخوشی برنی سینڈرز کے ووٹ سمیٹیں گے ۔


برنی سینڈرز پہلے ہی ہیلری کلنٹن کی توثیق کرچکے ہیں مگر ان کے حامی ان کے ساتھ ہونیوالی ناانصافی پر نالاں ہیں ۔پارٹی کی لیک ہونے والی ای میلز سے انکشاف ہوا تھا کہ ڈیموکریٹ امیدواروں کے چناؤ میں ہیلری کے ساتھ امتیاز برتا گیا ۔

مزید خبریں :