پاکستان
26 جولائی ، 2016

سپریم کورٹ:ایان علی کے وارنٹ گرفتاری معطل

سپریم کورٹ:ایان علی کے وارنٹ گرفتاری معطل

 


سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری 21ستمبر تک معطل رکھنے کا حکم دیاہے ۔ جسٹس امیر ہانی ،جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل بنچ نے ماڈل ایان علی کی درخواست پر سماعت کی ۔


ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی شامل تفتیش ہونے کے لیے تیارہے، سیکرٹری داخلہ اور پنجاب کا وزیرداخلہ ایان علی کو تھانے بلاکر ذلیل کرنا چاہتے ہیں۔


ایان علی کے خلاف کوئی شہادت نہیں کہ وہ کسی بھی طرح سے کسٹم انسپکٹر کے قتل میں ملوث ہے، پراسیکیوٹر پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ کسٹم انسپکٹر اپنے قانونی فرائض انجام دے رہاتھا، یہ دہشت گردی کا کیس ہے ۔


اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ صائمہ اعجاز کی ایف آئی آر درج ہوچکی ہے ، صائمہ اعجاز نے 2لوگوںکسٹم سپرنٹنڈنٹ ضرغام اور ڈاکٹر ہارون کو نامزد کیا ہے ۔ دونوں ملزمان شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔


جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کی تاخیر سے درج ہونے کا ذمہ دار کون ہے ؟ آپ حکومت ہیں، آپ نے جلدایف آئی آر درج نہ کرنے والے کے خلاف کیا ایکشن لیا ؟ آپ کو تو صاف ہاتھوں سے عدالت میں آنا چاہیے تھا۔


عدالت نے ایان علی کے وارنٹ گرفتاری 21ستمبر تک معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

مزید خبریں :