پاکستان
26 جولائی ، 2016

حوالگی کیس :عدالت کا 3بچے ماں کےحوالے کرنے کا حکم

حوالگی کیس :عدالت کا 3بچے ماں کےحوالے کرنے کا حکم

 


لاہورہائیکورٹ نےبچوں کی حوالگی کےایک کیس میں 3بچےباپ سےلے کر ماں کےحوالےکر دیئے،جبکہ دوسرے کیس میں ماں کوگارڈین عدالت سےرجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے7بچےباپ کےپاس ہی رہنے کا حکم دے دیا۔


بچوں کی حوالگی کےپہلےکیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار شمیم احمد خان کی عدالت میں ہوئی،عدالت نےنسرین بی بی کی درخواست منظورکرتے ہوئےاس کے3بچےعائشہ، بلال اور علی باپ سےلےکراس کےحوالے کر دیئے۔


بچوں کی حوالگی کےدوسرے کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں ہوئی،عدالت نےخاتون نسیم عالم کی درخواست مستردکرتےہوئےاسے گارڈین عدالت سےرجوع کرنےکاحکم دےدیا۔


خاتون کےشوہر عبدالستارکامؤقف تھاکہ بیوی5سال قبل اسےچھوڑ کرچلی گئی تھی،اب بچوں پراس کا کوئی حق نہیں،بچوں میں 6لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔

مزید خبریں :