کھیل
26 جولائی ، 2016

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، یاسرشاہ کی پانچویں پوزیشن

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، یاسرشاہ کی پانچویں پوزیشن

 


آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کردی، پاکستان کے یاسر شاہ پہلی سے پانچویں پوزیشن پرآ گئے ہیں، بیٹنگ میں بھی یونس خان کی رینکنگ گر گئی ہے ۔


اولڈٹریفرڈ میں پاکستانی کھلاڑی نے سوائے نقصان کے کچھ نہ اٹھایا،میچ گنوایا،وکٹیں گنوادیں،اب رینکنگ بھی گرالی۔


ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود یاسر شاہ سیدھا پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے،انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں 63اوور میں 266رنز دیئے اور صرف ایک ہی وکٹ لے پائے ، اس خراب کارکردگی کے بعد ان کی رینکنگ میں چار درجے تنزلی آگئی۔


ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹیں لینے والے بھارت کے روی چندر اشون پہلے نمبر پر پہنچ گئے، بولنگ رینکنگ میں جیمز اینڈرسن دوسرے اسٹیورٹ براڈ تیسرے اور ڈیل اسٹین چوتھے نمبر پر آگئے۔


صرف بولنگ ہی نہیں بیٹنگ رینکنگ میں بھی پاکستان کے یونس خان ساتویں سے دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ، جبکہ مصباح الحق آٹھویں نمبر پر موجود ہیں ، اس فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں :