پاکستان
26 جولائی ، 2016

نیاوزیر اعلیٰ متفقہ طور پر لانے کیلئے اپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ

نیاوزیر اعلیٰ متفقہ طور پر لانے کیلئے اپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ


 


پیپلزپارٹی نے ان ہاؤس تبدیلی میں پارٹی ارکان کی ممکنہ عدم شرکت کے پیش نظر نیاوزیر اعلیٰ متفقہ طور پر لانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،جبکہ سید اویس مظفر اور شرجیل میمن ،حسنین مرزا اور طارق مسعود آرائیں نئے قائد ایوان کے انتخاب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔


پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں نئے قائد ایوان کو ایک بار پھر متفقہ طور پر لانے کیلئے قمر کس لی ،سیاسی حریفوں سے بھی مدد لینے کیلئے فیصلہ کرلیا ہے۔


ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے آج بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ایم کیوایم ، تحریک انصاف ،مسلم لیگ ف اور ن لیگ سے رابطہ کرے گی ۔


جمعہ کے روز متوقع صو بائی اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا ۔ اس وقت مجموعی طور پر 166 کے ایوان میں پیپلزپارٹی کے پاس 91 ارکان موجود ہےجبکہ پیپلزپارٹی کو نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے 86 ووٹ درکار ہونگے ۔


ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی سید اویس مظفر ،شرجیل میمن اور طارق مسعود آرائیں ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے انتخابی عمل میں شریک نہیں ہو سکیںگے جبکہ سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کے فرزندحسنین مرزا کی اجلاس میںشرکت بھی مشکو ک ہے ۔


دبئی قیادت کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پیپلزپارٹی کیلئے موجود صور تحال کسی غیر معمولی حالات سے کم نہیں ۔

مزید خبریں :