پاکستان
26 جولائی ، 2016

تحریکِ انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

تحریکِ انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر


 


جسٹس پارٹی کے چیئرمین منصف اعوان نےپاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے،جس میں تحریکِ انصاف کی رجسٹریشن اور انتخابی نشان منسوخ کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔


جسٹس پارٹی کے چیئرمین منصف اعوان کی طرف سےالیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہےکہ تحریکِ انصاف کےچیئرمین عمران خان کا یہ بیان کہ’پاکستان میں ماشل لاء لگا تو عوام مٹھائیاں بانٹیں گے‘الیکشن کمیشن کے رجسٹریشن رولز کی خلاف ورزی ہے۔


لہٰذااستدعاہےکہ تحریک انصاف کی بطورجماعت رجسٹریشن اور انتخابی نشان منسوخ کیا جائےاور آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :