پاکستان
26 جولائی ، 2016

کراچی: سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ، اہلکار جاں بحق

کراچی: سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ، اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب سیکیورٹی کے ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار جاںبحق اورایک اہلکار زخمی ہو گیا،واقعے میں چھوٹے ہتھیار کا استعمال کیا گیا ۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجہ میں 2 اہلکار زخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے زخمی کی جان بچانے کی کوششیں جا ری ہیں۔


جناح اسپتال شعبہ حادثات کی سربراہ سیمی جمالی کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت عبد الرزاق کے نام سے جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت خادم حسین کے نام سے ہو ئی ہے۔



فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو حفاظتی حصار میں لے لیا گیا ہے۔


 

مزید خبریں :