کاروبار
26 جولائی ، 2016

سی پیک منصوبہ عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکا،چینی سفیر

سی پیک منصوبہ عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکا،چینی سفیر

 


چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، بلاتعطل پیش رفت پر مطمئن ہیں،پاکستان کی حکومت ،فوج اور تمام فریق اس پر مل کر کام کر رہے ہیں ۔


ان کا کہنا تھا کہ ا قتصادی راہداری کامنصوبہ پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کے مفاد میںہے ،منصوبے پر بلاتعطل پیش رفت ہو رہی ہے ۔


ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی کہ پاکستانی حکومت ، فوج ، عوام اور تمام فریق اقتصادی راہداری منصوبے کو سپورٹ کر رہے ہیں، اس پر قومی اتفاق رائے پیدا ہو چکا ہے۔


چینی سفیر نے کہا سی پیک منصوبے کے تحت اس وقت توانائی ،انفرا اسٹرکچر ،گوادر پورٹ سمیت چار شعبوں پر کام ہو رہا ہے ،مستقبل میں مزید منصوبے شا مل کیے جائیں گے ۔


سی پیک سے نہ صرف موجودہ شعبوں میں فائدہ ہو گا بلکہ فنانس ،سائنس وٹیکنالوجی ، لوگوں میں راوبط بڑھانے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔سن وی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان فائبر کیبل لائن بچھائی جا رہی ہے، فضائی رابطوں کو بھی فروغ دیا جائے گا،چین پاکستانی طالب علموں کے لیے اسکالر شپس کی تعداد بڑھائے گا ۔


 

مزید خبریں :