کھیل
27 جولائی ، 2016

مانچسٹر:پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈنرمیں شرکت کی

مانچسٹر:پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈنرمیں شرکت کی

 


قومی کرکٹ ٹیم کی اولڈٹریفورڈ میں شکست کے بعد ایک پاکستانی شہری نے مانچسٹر میں کھلاڑیوں کو ڈنر پر مدعوکرکےان کاموڈ بدلنے کی کوشش کی ۔


مانچسٹر کے ایک پاکستانی ریستوران میں کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی بیرسٹر کی جانب سے ڈنر کااہتمام کیا گیا، جس میں کپتان ٹیسٹ ٹیم مصباح الحق، کپتان ون ڈے ٹیم اظہرعلی سمیت ٹیم کےدیگرکھلاڑی شریک ہوئے۔


کھلاڑیوں کی کڑاہی گوشت ،مرغ مصالحہ، دال روٹی اورلسی سےتواضع کی گئی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ برمنگھم میں 3اگست سے شروع ہو گا ۔

مزید خبریں :