پاکستان
27 جولائی ، 2016

ایران نے کلبھوشن کےمعاملے پر تعاون کی یقین دہانی کرادی

ایران نے کلبھوشن کےمعاملے پر تعاون کی یقین دہانی کرادی

 

ایران نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سے ملاقات میں ایرانی حکام نے واضح کیا کہ دوطرفہ تعلقات میں کسی تیسرے ملک کی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی۔دونوں جانب سے افغانستان میں قیام امن کےلیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کی ایران میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں ۔ناصرجنجوعہ کی ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کےسیکریٹری علی شامخانی سے ملاقات کے دو کامیاب دور ہوئے۔

گفتگو میں پاکستان اور ایران کے انٹیلی جنس سربراہان کی ملاقات کی راہ ہموار ہوئی ۔ملاقات میں ایران نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایرانی حکام نے واضح کیا کہ دو طرفہ تعلقات میں کسی تیسرے ملک کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ملاقات میں سرحد پر مزید کراسنگ پوائنٹس ،چیک پوسٹس اور گیٹس کی تعمیر پراتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں پاک ایران افغانستان سہ فریقی فورم کے بحالی پر بھی غور کیا گیا ۔

مزید خبریں :