دنیا
27 جولائی ، 2016

گجرات:تشدد کیخلاف 30 دلت نوجوانوں کی خودکشی کی کوشش

گجرات:تشدد کیخلاف 30 دلت نوجوانوں کی خودکشی کی کوشش

 


بھارتی ریاست گجرات میں دلتوں پر تشدد کے خلاف اب تک 30 سے زائد دلت نوجوان خودکشی کی کوشش کر چکے ہیں ۔ دلتوں پر ہونے والے ظلم پر دلت مصنف امرت لال مکھوانانے احتجاجاً ایوارڈز واپس کر دئے۔


سیکولرازم کا ڈھول پیٹنے والےبھارت میں اس وقت انتہا پسندی کا رنگ چڑھا ہوا ہے، بھارت میں اونچی ذات کے ہندئوئوں کے ہاتھوں،نچلی ذات کے دلت مسلسل نشانہ بن رہےہیں۔


ریاست گجرات میں مردہ گائے کی کھال اتارنےکے جرم میں 4 دلت افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،اس ظلم کے خلاف 30 سے زیادہ دلت نوجوانوں نے احتجاجا ًخود کشی کی کوشش کی۔


اپنی برادری پر ظلم کے خلاف دلت مصنف امرت لال مکھوانا سے رہا نہ گیا،اور انہوں نے ریاست کی جانب سے دیئے ایوارڈ اور پچیس ہزار روپے نقد احتجاجاً حکومت کو واپس کر دیئے،امرت لال مکھوانا کا تعلق کانگریس سے ہے،انہیں 2012ء میں ‘Dasi Jeevan Shreshth Dalit Sahitya Kruti Award’ ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔


اس سے پہلے راجیہ سبھامیں آوازاٹھاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایا وتی نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پہلے مسلمانوں کو اور اب گائے کے نام پر دلتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :