دنیا
28 جولائی ، 2016

رونلڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کی 35 سال بعد رہائی

رونلڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کی 35 سال بعد رہائی

سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص 35 سال بعد رہا ہونے جارہا ہے، جان ہینکلے ذہنی امراض کے اسپتال میں زیرعلاج تھا، رہائی کے بعد بھی جان ہینکلے پر میڈیا سے بات چیت پر پابندی برقرار رہے گی ۔


جان ہینکلے جونیئر کو اگلے ماہ رہا کیا جائے گا، قاتلانہ حملے میں امریکی صدر ڈونلڈ ریگن اور تین افراد زخمی ہوئے تھے، جان ہینکلے نے 1981 میں واشنگٹن کے ایک ہوٹل کے باہر صدر ریگن کو نشانہ بنایا تھا۔


جان ہینکلے پر جنونی ہونے کی وجہ سے جرم ثابت نہیں ہوا تھا لیکن اسے ذہنی امراض کے اسپتال میں علاج کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔


حملے میں صدر ریگن کو پسلیوں میں گولی لگی تھی جبکہ ان کے پریس سیکریٹری سر میں گولی لگنے سے عمر بھر کے لیے معذور ہوگئے تھے باقی دو سیکورٹی افسران معمولی زخمی ہوئے تھے۔



 

مزید خبریں :