دنیا
28 جولائی ، 2016

بھارتـ:مون سون بارشوں سے تباہی، 57 افراد ہلاک

بھارتـ:مون سون بارشوں سے تباہی، 57 افراد ہلاک

 


بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ، مسلسل بارش سے دریاؤں میں طغیانی ہے ،تین روز سے جاری بارشوں میں 57 افراد ہلاک، 21 لاپتہ ہوگئے۔


ریاست اترا کھنڈ ،آسام اور بہار میں بارش کی تباہی کے مناظر جگہ جگہ نظر آرہے ہیں ، اترا کھنڈ میں تیز پانی کا ریلہ موٹر سائیکل سوار کو اپنے ساتھ بہا کرلے گیا۔


آسام میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ بہار میں کئی علاقے زیر آب آنے سے کئی افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں :