دنیا
29 جولائی ، 2016

فضائی حملوں سےعراق ، شام میں 14 شہری ہلاک ہوئے، امریکی فوج کا اعتراف

فضائی حملوں سےعراق ، شام میں 14 شہری ہلاک ہوئے، امریکی فوج کا اعتراف

 


امریکی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ عراق اور شام میں 9ماہ کے دوران امریکی فضائی حملوں میں چودہ شہری ہلاک ہوئے ۔


امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عراق اور شام میں امریکی طیاروں کے چھ حملوں میں چودہ شہری ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔


یہ افراد گزشتہ سال 28 جولائی سے رواں سال 29 اپریل کے دوران کیے گئے فضائی حملوں میں مارے گئے۔ ان حملوں میں القاعدہ اور داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور مرنے والے عام شہری بمباری کی ذر میں آکر ہلاک ہوئے۔


امریکی سینٹرل کمانڈ نے متاثرہ خاندانوں سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔


 

مزید خبریں :