پاکستان
29 جولائی ، 2016

پشاور میں دھماکا، ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 3افرادزخمی

پشاور میں دھماکا، ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 3افرادزخمی

چارسدہ روڈ پشاورپر ایک اڈے کے قریب دھماکے سے ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے۔


پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد چارسدہ اڈے کے سامنے یوٹرن میں نصب کیاگیا جو تقریبا ًسواسات بجے کے قریب پھٹا۔ دھماکے سے قریب موجود ٹریفک اہلکار سجاد سمیت 3 افرادزخمی ہوئے۔ جنہیں طبی امدادکے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا۔


ایس ایس پی آپریشنزپشاورعباس مجید مروت نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا خیزمواد ڈیڑھ کلو وزنی تھا اورشرپسندوں کا ہدف ٹریفک پولیس تھی۔

مزید خبریں :