دنیا
29 جولائی ، 2016

مراکش:ہاتھی نے 7سالہ بچی کو ہلاک کردیا

مراکش:ہاتھی نے 7سالہ بچی کو ہلاک کردیا

 


مراکش کے چڑیا گھر میں بچی کو ہاتھی کی تصویر لینا مہنگا پڑ گیا۔ہاتھی نے پتھر پھینک کر 7سالہ لڑکی ہلاک کردیا۔

حکام کے مطابق واقعہ مراکش کے دارالحکومت رباط کے چڑیا گھر میں اس وقت پیش آیا جب سات سالہ اسکول کی طالبہ انکلوژر میں ہاتھی کی تصویر لے رہی تھی ۔


ہاتھی نے انکلوژر میں پڑا ایک پتھر اٹھا کرپھینک دیا جو لڑکی کو جا لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ لڑکی کو اسپتال لےجایا گیا جہاں وہ چل بسی۔


انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر میں بین الاقوامی حفاظتی معیار کے انتظامات موجود ہیں تاہم یہ حادثہ غیر معمولی، انوکھا اور غیر متوقع نوعیت کا ہے۔

مزید خبریں :