پاکستان
29 جولائی ، 2016

کراچی میں ایک قتل، ٹارگٹ کلر سمیت11گرفتار

کراچی میں ایک قتل، ٹارگٹ کلر سمیت11گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروںنے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن میںسیاسی جماعت کے کارکن اورایک ٹارگٹ کلر بھی شامل ہے،جب کہ ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے کے واقعات بھی ہوئے۔


گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان گھروں میں ڈکیتیوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں، ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل موبائل فونز، طلائی زیورات اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے ۔ اسی علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں ملوث چار مزید ملزمان دھر لیے گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے موٹر سائیکل، اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملیرسعود آباد کے علاقے میں واقع آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب رات گئے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے دو کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


عزیزآباد بلاک 8 میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سرچ آپریشن کرکے دوافراد کو حراست میں لےلیا ۔


سرجانی ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والا وارث نامی شخص عباسی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔


اورنگی پاکستان بازار میں پولیس نے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اختر فاروق کے مطابق ملزم ندیم عرف بابے سیاسی جماعت کا سابق یونٹ انچارج ہے، گرفتار ملزم نے 8 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن 12 نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔


 

مزید خبریں :