دنیا
29 جولائی ، 2016

ناکام بغاوت کے بعد 18ہزار افراد گرفتار ہوئے،ترک وزیر داخلہ

ناکام بغاوت کے بعد 18ہزار افراد گرفتار ہوئے،ترک وزیر داخلہ

 


ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ 15جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک 18ہزار سے زائد حامی افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔


ترک نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ افقان اعلیٰ نے بتایا ہے گرفتار 18ہزار 44افراد میں سے 9ہزار 677 افراد کے خلاف ناکام بغاوت کی حمایت کے الزام میں باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جبکہ باقی کے ساتھ تفتیش جاری ہے۔


دریں اثناء ترک صدر رجب طیب اوردوان نے ان کی حکومت کی جانب سے باغی عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن پر مغربی ممالک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کے باوجود بغاوت میں شامل افراد کی گرفتاریوں کا عمل جاری رہے گا۔

مزید خبریں :