دنیا
29 جولائی ، 2016

شام ،ادلب پر بمباری، میٹرنٹی اسپتال کو شدید نقصان

شام ،ادلب پر بمباری، میٹرنٹی اسپتال کو شدید نقصان

 


شام کے شہر ادلب پر فضائی بمباری، میٹرنٹی اسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سیو دی چلڈرن نامی بین الاقوامی تنظیم نے اسپتال کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔


تنظیم نے بتایا ہے کہ ابھی تک اس کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، ساتھ ہی بتایا کہ یہ علاقے کا واحد فعال اسپتال ہے کیونکہ 70میل دورتک کوئی اور اسپتال نہیں ہے۔


یہ اسپتال 13سو خواتین کو طبی امداد فراہم کرتا ہے گزشتہ ماہ اس اسپتال میں 340بچے پیدا ہوئے تھے، مزید بتایا کہ اسپتال آنے والے 61 فیصد مریض خواتین اور 39 فیصد بچوں پر مشتمل ہے۔


یاد رہے کہ شمالی سوریا کے شہر ادلب اور حلب کے طبی مراکز پہلے بھی فضائی بمباری کا نشانہ بنتے آئے ہیں۔

مزید خبریں :