دنیا
29 جولائی ، 2016

بھارت :10لاکھ ملازمین کی ملک گیر ہڑتال ،بینکوں کا نظام مفلوج

بھارت :10لاکھ ملازمین کی ملک گیر ہڑتال ،بینکوں کا نظام مفلوج

 


بھارت میں 10لاکھ ملازمین کی ملک گیر ہڑتال کے باعث بینکوں کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا، ہڑتال بینک ملازمین کی 9یونینوں کی نمائندہ مرکزی تنظیم یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز کی کال پر کی گئی ہے۔


بینکوں کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے حکومتی تجاویز کے خلاف یہ ہڑتال کی جا رہی ہے جن میں مختلف بینکوں کو ایک دوسرے میں ضم کرنے اور نئے بینکوں کے اجازت نامے جاری کرنا شامل ہیں۔


ملک گیر ہڑتال میں 45 سرکاری، نجی اور غیر ملکی بینکوں کے ملازمین شریک ہوئے ہیں، جس کے باعث پورے بھارت میں بینکوں کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور 80 ہزار شاخوں میں مالی معاملات متاثر رہی۔

مزید خبریں :