دنیا
30 جولائی ، 2016

امریکی کمانڈر کی ترکی میں ناکام بغاوت کی پشت پناہی کے الزامات کی تردید

امریکی کمانڈر کی ترکی میں ناکام بغاوت کی پشت پناہی کے الزامات کی تردید

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹیل نے ترکی کی ناکام بغاوت کی پشت پناہی کے الزامات کی تردید کی ہے ۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ چیف جنرل جوزف ووٹیل نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت میں ان کا کوئی کردار تھا ۔


انہوں نے ان الزامات کو افسوس ناک اور مکمل طور پر غلط قرار دیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ ترکی کئی برسوں سے خطے میں امریکا کا ایک قابل اعتماد اور اہم پارٹنر ہے اور دہشت گردی اور خاص طور پر شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائی میں ترکی کے کردار اور کوششوں کو سراہتے ہیں۔

اس سے قبل جنرل ووٹیل نے کہا تھا کی ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد ترک حکومت کی جانب سے متعدد فوجی افسران کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں امریکا سے اس کے تعلقات پر اثر پڑسکتا ہے ۔


 

مزید خبریں :