دنیا
30 جولائی ، 2016

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت پر امریکا کا اظہار تشویش

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت پر امریکا کا اظہار تشویش

امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی فوج کی جارحیت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین مل کر کشیدگی کم اور مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کہتے ہیں کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپوں سے آگاہ ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر بھارتی حکام سےقریبی رابطےمیں ہیں۔


جان کربی نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کو کم کیا جائے۔


بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت سازشی عناصر کو انصاف کے کٹہرےمیں لائے۔


ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق امریکا پاکستانی حکومت سے رابطے میں ہے ۔عالمی قوانین کے مطابق افغان پناہ گزینوں سے سلوک پرپاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔


انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تحفظات کی قدر کرتے ہیں اور امیگریشن قوانین کے نفاذ کے حق کو تسلیم کرتے ہیں۔


 

مزید خبریں :