پاکستان
30 جولائی ، 2016

سندھ کابینہ کی تشکیل آج عمل میں لائی جائی گی

سندھ کابینہ کی تشکیل آج عمل میں لائی جائی گی

 


سندھ کابینہ کی تشکیل آج عمل میں لائی جائی گی جس کے پہلے مرحلے میں 8 وزراء حلف اٹھائیں گے۔


ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرکاری امور کی انجام دہی شروع کردی ہے۔ مراد علی شاہ کو صبح ساڑھے 9 بجے وزیراعلیٰ ہائوس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔


ذرائع نے بتایا ہےکہ سندھ کابینہ کی تقریب حلف برداری آج گورنر ہائوس میں ہو گی۔ پہلے مرحلے میں کابینہ کے 8 ارکان حلف آٹھائیں گے۔


متوقع وزراء میں منظور وسان، نثار کھوڑو، میرہزار خان بجارانی ، علی نواز مہر، جام مہتاب ڈھر اور ڈاکٹر سکند میندھرو شامل ہونگے ۔بیرسٹر مرتضی وہاب کو وزیراعلیٰ کا مشیر بنائے جانے کا بھی امکان ہے ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ارکان اسمبلی کی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے لابنگ بھی شروع کردی ہے۔ مکیش کمار چاولہ، گیان چند اسرانی، ناصر شاہ اور جام خان شورو وزیربننے کے لیے پرامید ہیں۔

مزید خبریں :