دنیا
30 جولائی ، 2016

نوجوانوں کے عالمی دن، پوپ کا اجتماع سے خطاب

نوجوانوں کے عالمی دن، پوپ کا اجتماع سے خطاب

پولینڈ میں نوجوانوں کے عالمی دن پر پوپ فرانسس نے6 لاکھ نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ قوم کے لوگوں میں امن اور محبت کی فضاء کو قائم رکھ کر دہشت گردوں کو شکست دیں۔


پولینڈ کے شہر کراکوف میں پوپ فرانس نے تارکین وطن اور پناہ گزینوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں حالیہ دہشت گردی کی لہر اور فرانس میں ایک پادری کے قتل نے یہ واضح کردیا ہے کہ ہم عالمی جنگ میں ہیں۔


انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے ہمیں اپنی قوم کو پر امن رکھنا ہوگا۔


اجتماع میں موجود نوجوانوں نے پوپ فرانس کے پیغام کا خیر مقدم کرتے کیا اور دہشت گردی میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے دعا کی۔۔

مزید خبریں :