دنیا
30 جولائی ، 2016

ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو پیچھے چھوڑدیا

ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو پیچھے چھوڑدیا

ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑدیا۔ ڈیموکریٹک کونشن کے بعد کیئے گئے پولزمیں ان کو اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر چھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئیہے۔


غیر ملکی ایجنسی کی جانب سے کیے گئے پولز کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک کونشن کے بعد ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی۔


ہیلری کلنٹن کو تقریبا 41 فیصد اور ٹرمپ کو 35 فیصد ووٹ ملے جبکہ 25 فیصد لوگوں نے دونوں کو ووٹ نہیں دیے۔


ڈیموکریٹک کونشن کے بعد کلنٹن کے حق میں ایک ہزار تینتالیس ووٹرز کا اضافہ ہوا۔ ہیلری کلنٹن امریکا کی پہلی نامزد خاتون صدارتی امیدوار ہیں۔


 

مزید خبریں :