دنیا
30 جولائی ، 2016

امریکا کا شام کے مستقبل کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار

امریکا کا شام کے مستقبل کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار

 


امریکا نے شام کے مستقبل کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار کردیا ۔ سی آئی اے کے سربراہ جان برینن کہتے ہیں کہ معلوم نہیں شام کو بطور ملک دوبارہ اکھٹا کیا جا سکے گا یا نہیں۔


کولوراڈو میں ایسپن سالانہ سیکورٹی فورم سے خطاب میں سی آئی اے چیف جان برینن نے کہا کہ وہ شام کے مستقبل کے حوالے سے پر امید نہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں شام کو دوبارہ اکھٹا کیا جا سکے گا یا نہیں ۔امریکا روس کے تعاون سے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر امن مذاکرات کے ذریعے شام کے بحران کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

مزید خبریں :