دنیا
30 جولائی ، 2016

بنوں میں کالعدم تنظیم کا شرپسند گرفتار، بارودی مواد برآمد

بنوں میں کالعدم تنظیم کا شرپسند گرفتار، بارودی مواد برآمد

 


اسپیشل پولیس یونٹ نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک رکن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو گرام بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔


محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق رحیم اللہ بنوں پولیس کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھا۔


رحیم اللہ کو حمیدی روڈ حسن خیل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ رحیم اللہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے 3کلو گرام بم بھی برآمد ہوا ہے جو کہ بنوں میں تخریب کاری کی کارروائی کرنا چاہتا تھا۔ ملزم سے ابتدائی تحقیقات کی جارہی ہے جسے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔


ملزم مقامی پولیس کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث تھا۔ ملزم سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔

مزید خبریں :