دلچسپ و عجیب
22 اگست ، 2016

کولمبیا کی جیل میں 17 قیدیوں کی اجتماعی شادیاں

کولمبیا کی جیل میں 17 قیدیوں کی اجتماعی شادیاں

 

کولمبیا کی جیل میں 17 قیدیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں نے خود ہی جیل میں شادی پر آمادگی ظاہر کی تھی، جس کے بعد حکومت نے اس کا اہتمام کیا۔

ملک کے شمال مغربی حصے میں واقع ملک کے تیسرے بڑے شہر کالی کی جیل میں دلہنیں اپنے قیدی شوہروں سے شادی کے لیے سفید رنگ کے روایتی شادی کے ملبوسات پہن کر جیل میں آئیں۔

اس موقع پر دلہوں اور دلہنوں کے خاندانوں کےکچھ افراد کو بھی ساتھ آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اجتماعی شادی کے پروگرام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے قیدیوں کو توقع ہے کہ انکی سنائی گئی سزائے قید میں نرمی کی جائے گی اور وہ جلد از جلد جیل سے رہا ہو کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گذاریںگے۔

منفرد شادی کی تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی اور شادی کرنے والے جوڑوں نے روایتی کیک بھی کاٹے۔

مزید خبریں :