دلچسپ و عجیب
22 اگست ، 2016

ڈیرہ غازیخان :گھریلو تشدد،لڑکی مسجد کے مینار پر چڑھ گئی

ڈیرہ غازی خان میں گھر والوں کے تشدد سےتنگ آکر ایک لڑکی مسجد کے مینار پر چڑھ گئی۔

ڈیرہ غازی خان کے علاقہ بھٹہ کالونی میں ایک لڑکی مسجد کے بلند مینار پر چڑھ گئی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ گھر والے باندھ کر رکھتے ہیں اور تشدد کرتے ہیں۔ آج وہ موقع پا کر گھر سے بھاگ نکلی اور احتجاجی مینار پر چڑھ گئی۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ جب تک پولیس نہیں آئے گی وہ نیچے نہیں اترے گی۔ بھائی لڑکی کو اتارنے گیا تو اس نےشیشے کی بوتل ماردی۔

والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کا دماغی توازن درست نہیں ۔ وہ اکثر مینار پر چڑھ جاتی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو لڑکی پولیس کو دیکھ کر نیچے آگئی جسے تحویل میں لے لیا گیا۔

 

مزید خبریں :