پاکستان
24 اگست ، 2016

لندن نے بھی پاکستان والوں کا فیصلہ قبول کرلیا،فاروق ستار

 

ایم کیوا یم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ لندن نے بھی پاکستان والوں کا فیصلہ قبول کرلیا ہے،وسیم اختر آج مئیر منتخب ہو جائیں گے،وہ جیل سے بھی کراچی چلا کر دکھا سکتے ہیں ۔

اولڈ کے ایم سی بلڈنگ کے باہر میڈیا سے گفتگو میںڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کل تک جو ابہام تھا وہ ختم ہوگیا ہے، لندن سے بیان آنے پر کنفیوژن دور ہوگئی،تمام فیصلے پاکستان سے ہورہے ہیں، اب کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی کے عوام کو طویل عرصے بعد بڑی خوشی مل رہی ہے،انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جیت نے پر خوشی منائی جائیگی اور اس سلسلے میں کوشش ہے کہ سب جناح گراؤنڈ میں ہی جمع ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے نائن زیرو اور دیگر دفاتر کھولنے کی بھی اپیل کی۔

اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ عوام نے جو تکالیف برداشت کی ہیں ان کے ازالے کا وقت آگیا۔ وزیراعلیٰ کا کام نالوں اور گندگی کے ڈھیر کا دورہ کرنا نہیں ،ہمیں سندھ حکومت کی طرز حکمرانی پر اختلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وسیم اختر پر تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ان کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف رہنماؤں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھرپور طریقے سے ہمارا مقدمہ لڑا ہے۔

مزید خبریں :