پاکستان
24 اگست ، 2016

میڈیا ہاؤسز پر حملہ آور ہرشخص کی شناخت ہونی چاہیے،مراد علی شاہ

 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنے والے ہر شخص کی شناخت ہونی چاہیے۔وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لئے میکنزم بنالیا،خود تھانے اور لاک اپ اچانک چیک کریں گے۔

وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کی صدارت میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں چیف سیکریٹری،آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی،ایڈیشنل آئی جی کراچی سی ٹی اور دیگر شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ شہر میں پولیس کا گشت جاری رکھا جائے اور شرپسندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے،میں نے پولیس کی کارکردگی کو مانیٹرنگ کرنے کے لیے میکنزم بنایا ہے،خود تھانے اور لاک اپ اچانک چیک کرتا رہوںگا، ہر ایس ایس پی اپنے طور پر تھانے کی کارکردگی مانیٹر کرے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ تمام ایس ایچ اوز شہریوں کے مسائل اور شکایات دوستانہ ماحول میں سنیں اور حل کریں۔

اجلاس میں شہر میں جاری بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی سندھ نے ٹی وی چینلز پر حملہ کرنے اور گاڑیاں جلانے والے ملازمان کی گرفتاریوں پر بریفنگ دی۔

مزید خبریں :