پاکستان
24 اگست ، 2016

وسیم اختر کی پریس کانفرنس کے دوران ارشد وہرا کو کال

کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اختر کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ساتھ ہی کھڑے نومنتخب ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو کسی کی کال آئی، وسیم اختر اس دوران میڈیا سے جارحانہ انداز میں گفتگو کر رہے تھے۔

نائب میئر ارشد وہرا نے فون پر جواب دیا کہ ’’میں روک رہا ہوں‘‘، وہ منہ پر ہاتھ رکھ کر سب سے چھپا کر وسیم اختر کو وارننگ دیتے رہے، کہا کہ ’’وسیم بہت کیئر فل رہو، کل والے سبجیکٹ پر مت آنا، بھائی کا نام نہیں لینا‘‘۔

مزید خبریں :