کھیل
24 اگست ، 2016

پاکستان نے انگلینڈکو جیت کے لیے 261کا ہدف دیدیا

پاکستان نے انگلینڈکو جیت کے لیے 261کا ہدف دیدیا

 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سائوتھمپٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 261رنز کا ہدف دیا ہے، گرین شرٹس نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 260رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی 82، سرفراز احمد 55اور بابر اعظم 40کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔انکے علاوہ شرجیل خان 16 ،محمد حفیظ 11،شعیب ملک 17جبکہ محمد نواز 17اور عماد وسیم 18کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

یاد رہے کہ میچ بارش کے باعث کچھ دیر رکا بھی رہا ۔بعدازاں امپائروں نے صورتحال بہتر ہونے پر کھیل کو دوبارہ شروع کرادیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ادھر انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے دو جبکہ کرس ووکس،لیام پلنکٹ، مارک ووڈ اور جوئے روٹ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

مزید خبریں :