پاکستان
24 اگست ، 2016

پی ٹی آئی اور متحدہ ملکر پی پی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، وقار مہدی

پی ٹی آئی اور  متحدہ ملکر پی پی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، وقار مہدی

کراچی کا میئر منتخب ہونے کے بعد وسیم اختر پر پہلا الزام لگایا گیا ہے،وقار مہدی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی مل کر پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں ۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اعتراض اٹھا دیا کہ وسیم اختر نے پریس کانفرنس میں دوسری جماعتوں کا ذکر کیا، پیپلزپارٹی کا کیوں نہیں کیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کا میئر منتخب ہونے کے بعد وسیم اخترنے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی، وزیراعلیٰ سندھ اور تمام جماعتوں کا نام لیا مگر پیپلزپارٹی کو نظر انداز کردیا۔

اس پر پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی کا یہ ردعمل سامنے آیا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی مل کر پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔

مزید خبریں :