پاکستان
24 اگست ، 2016

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کارکردگی کی نگرانی کا طریقہ کار بنا لیا

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کارکردگی کی نگرانی کا طریقہ کار بنا لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس کی کارکردگی کی نگرانی کرنے کے لیے طریقہ کار بنالیا،وزیراعلیٰ خود تھانوں اور حوالات کی اچانک چیکنگ کریں گے ۔

امن وامان سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ افسران کو ہدایات دیں،انہوں نے تمام ایس ایس پیز کو تھانوں کی کارکردگی مانیٹر کرنے اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ تمام ایس ایچ اوز شہریوں کے مسائل اور شکایات دوستانہ ماحول میں سنیں اور حل کریں۔

 

مزید خبریں :