دنیا
24 اگست ، 2016

حج کے رکن رمی کا دورانیہ 12 گھنٹے تک کم کردیا گیا

حج کے رکن رمی کا دورانیہ 12 گھنٹے تک کم کردیا گیا

 

ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے حج کے رکن رمی کا دورانیہ 12 گھنٹے تک کم کردیا گیا، سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال حج کے دوران بھگدڑ کے حادثے کے پیش نظر اس سال حج کے انتظامی امور میں سختی کردی گئی ہے۔

اگلے ماہ سے شروع ہونے والے حج کے رکن رمی کا دورانیہ 12 گھنٹے تک کم کردیا گیا ہے ۔وزارت حج کے مطابق منیٰ میں رمی کے پہلے دن صبح 6 بجے سے ساڑھے دس بجے،دوسرے دن دوپہر دو بجے سے شام 6 بجے اور تیسرے اور آخری دن صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہر 2 بجے تک پابندی ہوگی ۔

سعودی وزارت حج کے مطابق اس طریقے کار سے عازمین حج کو آسانی ہوگی، گزشتہ سال رمی کے دوران بھگدڑ مچنے سے 2 ہزار 2 سو 97 عازمین حج شہید ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :