دنیا
24 اگست ، 2016

دنیا کا سب سے بڑا ایئرشپ لینڈنگ کے دوران زمین سے ٹکرا گیا

دنیا کا سب سے بڑا ایئرشپ لینڈنگ کے دوران زمین سے ٹکرا گیا

 

دنیا کا سب سے بڑا ایئرشپ اپنی دوسری آزمائشی پرواز میں لینڈنگ کے دوران زمین سے ٹکرا گیا، حادثے میں کاک پٹ کو نقصان پہنچا، تاہم عملہ محفوظ رہا۔

بیڈ فورڈ شائر میں لینڈنگ کرتے ہوئے ایئرلینڈر کا اگلا حصہ زمین سے ٹکرایا، جس سے کاک پٹ کو نقصان پہنچا، برطانیہ میں بنائے گئے تین سو دو فٹ لمبے طیارے میں عام طیاروں کے مقابلے میں کم ایندھن استعمال ہوگا۔

یہ طیارہ ہیلی کاپٹر کی طرح براہ راست اوپر اٹھ کر پرواز کرسکتا ہے اور برف، پانی یا صحرا کسی بھی طرح کی زمین پر اتر سکتا ہے، ایئرلینڈر کی پہلی آزمائشی پرواز 17 اگست کو کی گئی تھی جو کامیابی سے مکمل کرلی گئی تھی۔

مزید خبریں :