دنیا
24 اگست ، 2016

گولن کی حوالگی کاکام صرف وفاقی عدالت کرسکتی ہے،جو بائیڈن

گولن کی حوالگی کاکام صرف وفاقی عدالت کرسکتی ہے،جو بائیڈن

امریکی نائب صدرجوبائیڈن کا ترکی میں بغاوت کی کوشش پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فتح اللہ گولن کی حوالگی کا کام صرف وفاقی عدالت کرسکتی ہے۔

ترکی کے دورے پر آئے ہوئے امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ترک صدرطیب اردوان سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکی وکلا گولن حوالگی کیس پرکام کررہے ہیں،بغاوت سازش کوبےنقاب کرنے کے لیےترکی کے ساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدراورعوام ترکی کے نقصان پر افسردہ ہیں،بغاوت کرنے والےنہیں جانتےتھے عالمی برادری اتنی جلدی ردعمل دے گی۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ بغاوت کی کوشش ترک عوام کے خلاف تھی، اس کوشش میں شامل افراد دہشت گرد تھے،انہوں نے کہا کہ ترکی کےساتھ امریکا کا حقیقی اورغیرمتزلزل تعاون ہے۔

 

مزید خبریں :