پاکستان
25 اگست ، 2016

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران کو شوکاز نوٹس

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران کو شوکاز نوٹس

 

جہلم میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نےعمران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر جہلم کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے این 63 میں جلسے اور ریلیاں کر کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

عمران خان 27 اگست کی صبح 11 بجے ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے ڈی آر او آفس جہلم میں وضاحت پیش کریں، اگر وہ ریٹرننگ افسر کو وضاحت دینے میں ناکام ہوئے تو کیس الیکشن کمیشن کے سپرد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :