دنیا
25 اگست ، 2016

ٹرمپ کی متنازع سیاست، صدر بننے کے آثار کم

ٹرمپ کی متنازع سیاست، صدر بننے کے آثار کم

ٹرمپ کی نفرت پر مبنی سیاست نے ان کے صدر بننے کے آثار نہایت کم کردیے۔ بیشتر اہم امریکی ریاستوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کی گرفت مضبوط ہوگئی۔

امریکا میں ہونے والے الیکشنز میں ڈیموکریٹک پارٹی کی فتح کے امکانا ت روشن ہیں۔امریکی نیشنل پولز کے مطابق ریپبلکن پارٹی کو چالیس فیصد اور ڈیموکریٹس کو ساٹھ فیصد حمایت حاصل ہے۔

جبکہ 151 امریکی ریاستوں میں سے بیشتر اہم ریاستوں پر ڈیموکریٹک پارٹی کو واضح عوامی حمایت حاصل ہے

پولز کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کے صدر بننے کے آثار بہت کم ہیں ان کو 11 فیصد جبکہ ہلیری کلنٹن کو 89 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے۔

 

 

مزید خبریں :