دلچسپ و عجیب
25 اگست ، 2016

امریکا:’کتا ‘بنا تیسری بار بلا مقابلہ ’میئر‘

امریکا:’کتا ‘بنا تیسری بار بلا مقابلہ ’میئر‘

 

 

دنیا بھر کے کئی ملکوں ،شہروں اور قصبوں میں عوام میں سب سے زیادہ ذہین، قابل اور باصلاحیت شخص کو مئیرمنتخب کیاجاتا ہے لیکن امریکی ریاست منی سوٹا میں ایک ایسا قصبہ بھی ہے جہاں مئیر کوئی انسان نہیں بلکہ ایک کتا ہے۔

امریکی قصبے کورمورینٹ کا میئر 9سالہ کتا پیرینیزہے۔ لگ بھگ ایک ہزار آبادی والے قصبے میں یہ ڈاگی میاں مسلسل تیسرے سال بلا مقابلہ میئر منتخب ہوئے ہیں جو نہ صرف پورے قصبے کے ہر دلعزیز ہیں بلکہ ہر ایک شخص ان کو ووٹ دیتا ہے۔

سفید رنگ کاپیرینیز2014میں پہلی بار الیکشن میں کھڑا ہوا اور اکثریت سے جیت کر میئر منتخب ہو گیا،اور اب یہ تیسری بار بھی بلا مقابلہ منتخب ہو کر میئر کی ہیٹ اپنے سر پر سجانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ا

مزید خبریں :