دنیا
25 اگست ، 2016

کینیڈا میں خواتین پولیس افسران کو حجاب کی اجازت

کینیڈا میں خواتین پولیس افسران کو حجاب کی اجازت

جہاں کچھ معاشروں میں برداشت ختم ہوتی جا رہی ہے وہیں کچھ معاشرے اپنی روایات سے ہٹ کر دیگر مذاہب کے لیے بھی برداشت کے عمدہ مظاہرے کرتے ہیں، ایسا ہی کچھ کینیڈا میں ہوا جہاں پہاڑوں پر تعینات خواتین پولیس افسران کو حجاب کرنےکی اجازت دے دی گئی ہے۔

عوامی تحفظ کے منسٹر رالف گوڈیل کے ترجمان نے بتایا کہ کینیڈا کی رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کےیونیفارم میں ترمیم کردی گئی ہے اور اب پہاڑوں پر تعینات خواتین سر پر اسکارف پہن سکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں مقامی آبادی سے مزید لوگ پولیس فورس میں شامل ہوسکیں گے۔ اس فورس کے سکھ ارکان کو 1990 کے بعد سے پگڑی پہننے کی اجازت ہے۔

اس مقصد کے لیے آر سی ایم ایف نے افسران کی حفاظت کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک حجاب بھی تجویز کردیا ہے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ فورس میں اب تک کسی مسلم خاتون نے حجاب پہننے کی درخواست کی ہی نہیں ہے۔

 

 

مزید خبریں :