دنیا
25 اگست ، 2016

ترک فوجی ٹینک شام کے قصبے جرابلس میں داخل

ترک فوجی ٹینک شام کے قصبے جرابلس میں داخل

ترک فوجی ٹینک شام کے شمالی سرحدی قصبے جرابلس میں داخل ہوگئے، شام کے باغیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترک فورسز کی مدد سے جرابلس کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ اس نے فرات شیلڈ نامی اس آپریشن میں ترک فورسز کو فضائی اور انٹیلی جنس خدمات فراہم کی تھیں۔

دوسری جانب شامی باغی سلطان مراد نامی گروپ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترک افواج کے ساتھ مل کر جرابلس کو داعش سے آزاد کرالیا ہے جبکہ شدت پسند جنوب مشرقی علاقے الباب کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔

روس اور شام نے ترک فوجی ٹینکوں کی شام میں مداخلت پر مذمت کی ہے۔ دوسری جانب روس نے ترک فوجی ٹینکوں کی شام میں مداخلت پر تشویش ظاہر کی ہے۔

 

مزید خبریں :