دنیا
25 اگست ، 2016

شامی فوج دو کیمیکل حملوں کی ذمہ دار قرار

شامی فوج دو کیمیکل حملوں کی ذمہ دار قرار

اقوام متحدہ نے شامی فوج کو زہریلی گیس کے دو حملوں کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

گلوبل کیمیکل ہتھیاروں کے واچ ڈاگ اور اقوام متحدہ کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق داعش نے سلفر مسٹرڈ گیس حملوں کا استعمال کیا جبکہ شامی حکومت نے دو مرتبہ زہریلی گیس کے حملے کیے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ ایک میٹنگ کے بعد رپورٹ کو جاری کردیا جائے گا، رپورٹ کا جائزہ 15 رکنی سلامتی کونسل لے گی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی تحقیقات کے بعد شام اب کیمیکل اور گیس حملوں سے انکار نہیں کرسکتا۔

نیشنل سیکورٹی کونسل کے ترجمان کے مطابق کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال پر شامی صدر بشارالاسد کو جواب دینا پڑے گا۔ جس کے لیے سلامتی کونسل سمیت تمام سفارتی ذرائع بھی استعمال کیے جائیں گے۔

 

مزید خبریں :