کاروبار
25 اگست ، 2016

باب دوستی آج بھی بند، تجارتی سرگرمیاں معطل

باب دوستی آج بھی بند، تجارتی سرگرمیاں معطل

باب دوستی کھولنےسےمتعلق ڈیڈ لاک برقرار ہے،پاک افغان سرحد پرباب دوستی آج ساتویں روزبھی بند ہے۔ دوطرفہ تجارت ،نیٹو سپلائی ، ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

بھارت نواز بعض افغانیوں کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف چمن بارڈر پر باب دوستی کو بند کردیا گیا ہے۔

افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر انجینئر دارو خان کہنا ہے کہ سرحد کھلنے سے متعلق فوری اقدمات کیے جائیں۔

سرحد کی بندش سے پاک افغان تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جبکہ باب دوستی کھولنے سے متعلق تین بار پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد بے نتیجہ ثابت ہوا۔

میٹنگز میں پاکستانی حکام نے باب دوستی کھولنے سے متعلق دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکام کو 18 اگست کے واقعے پر معذرت کرنا ہو گی۔

 

مزید خبریں :