دنیا
25 اگست ، 2016

کابل:امریکن یونیورسٹی پر حملہ، 13افراد ہلاک،44زخمی

کابل:امریکن یونیورسٹی پر حملہ، 13افراد ہلاک،44زخمی

 

افغان دارالحکومت کابل کے مرکز میں واقع امریکن یونیورسٹی پر حملے میں 13 افراد ہلاک اور44زخمی ہوگئے،دو حملہ آور بھی مارے گئے۔

افغان اور غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ گزشتہ روز شام کو دھماکوں اور فائرنگ سے شروع ہوا ۔ حملہ آوروں کے خلاف سیکورٹی فورسزکا آپریشن 10گھنٹے جاری رہا۔

مارے جانے والے افراد میں 7طلبہ، 2سیکورٹی گارڈ اور3پولیس اہلکار شامل ہیں ، حملے میں 44 افراد زخمی ہوئے جن میں 35 طالب علم ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کےدوران 2 مشتبہ مسلح افرادہلاک کردیئے گئے۔

 

مزید خبریں :