دنیا
25 اگست ، 2016

مقبوضہ کشمیر میں 48 ویں روز بھی کشیدگی

مقبوضہ کشمیر میں 48 ویں روز بھی کشیدگی

مقبوضہ کشمیر میں 48 ویں روز بھی کشیدگی برقرار اور کرفیو نافذ ہے، بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم نے ایک اورنوجوان کی جان لے لی، حریت رہنماؤں نے مذاکرات کے لیے بی جےپی کی مشروط پیشکش مسترد کردی۔

حریت کانفرنس کی اپیل پر کشمیری کل سری نگر میں عید گاہ تک آزادی مارچ کریں گے ، گزشتہ روز ایک اور کشمیر ی بھارتی فورسز کی کارروائی میں شہید ہو گیا۔

اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس نے کشمیریوں پر پیلٹ گنوں کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور کرفیو کے باعث 48 ویں روز بھی نظام زندگی معطل ہے۔

شہریوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، حریت کانفرنس نے ہڑتال کی اپیل یکم ستمبر تک بڑھادی ہے ،جبکہ کل سری نگر میں عید گاہ تک آزادی مارچ بھی کیا جائے گا۔

کشمیر کی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس نے موجودہ مسئلے کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈر سے مذاکرات پر زور دیا ہے۔

 

مزید خبریں :