پاکستان
25 اگست ، 2016

ایم کیو ایم کے 30سے زائد دفاتر سیل

ایم کیو ایم کے 30سے زائد دفاتر سیل

کراچی میں ایم کیو ایم کے مزید دفاتر کو سیل کردیا گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد دفاتر سیل کردیئے گئے۔ ٹی وی چینل پر حملے میں ملوث دو خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے مختلف دفاتر پر رات گئے چھاپے مارے گئے۔ پاک کالونی، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی میں واقع دفاتر کی پہلے تلاشی لی گئی،پھر ان دفاتر کو سیل کردیا گیا۔

اس سے قبل گلشن اقبال، گلستان جوہر میں واقعہ دفاتر بھی سیل کیے جاچکے ہیں۔اب تک ایم کیو ایم کے 30 سے زائد دفاتر کو سیل کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نجی ٹی وی چینل پر حملے میں ملوث دو خواتین کو لائنز ایریا سے حراست میں لے لیا۔خواتین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔خواتین کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی۔

 

مزید خبریں :