دنیا
25 اگست ، 2016

آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر آج حلف اٹھائیں گے

آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر آج حلف اٹھائیں گے

آزادکشمیر کے نئے صدر مسعود عبداللہ خا ن آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔مسعود عبداللہ خان آزادکشمیر کے 26ویں صدر ہونگے ۔

ان سے آزادکشمیر کے چیف جسٹس سرداراعظم خان حلف لینگے۔حلف برداری کی تقریب آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سبزہ زار میں ہوگی ۔

تقریب میں آزادکشمیر کے وزیراعظم ،ان کی کابینہ ،سول اورملٹری حکام سمیت پاکستان کے سفارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شرکت کرینگی۔

 

مزید خبریں :